اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر اسحاق ڈارنے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے،وزیر خزانہ امریکی سفیرکاخیرمقدم کیا اور امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں گہرے تاریخی اور پائیدار دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔
وزیر خزانہ نے امریکی سفیرکو مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے اور معیشت کو پائیدارنمو کے راستے پر گامزن کرنے کے لیے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ترجیحات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہت زیادہ فکر مند ہے اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا۔ وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو پاکستان کی قومی اور بین الاقوامی مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے محصولات اور اخراجات سے متعلق حکومت کے عملی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مختلف اقتصادی شعبوں کی نشاندہی کی جس میں دونوں ممالک اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کر سکتے ہیں۔
امریکی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، انہوں نے معاشی استحکام اور عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگرام پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار بھی کیا۔ وزیر خزانہ ر نے امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کی جانب سے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی معروف اداکارہ دوران علاج انتقال کر گئیں