(24نیوز)بلوچستان پولیس نے صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا ہے۔
ڈی آئی جی آفس کوئٹہ میں عبدالرحمان کھیتران سے تفتیش جاری ہے،عبدالرحمان کھیتران کو ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیاگیا ہے ،پولیس کے مطابق سردار عبدالرحمان کھیتران کو بارکھان میں 3 افراد کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
اس سے قبل بلوچستان پولیس کی خصوصی ٹیم خفیہ اطلاعات پر بارکھان واقعے کے مغویوں کی بازیابی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق بارکھان واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق حقائق کو جلد منظرِعام پر لانے کےلیے آئی جی پولیس خود تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں۔ترجمان کے مطابق بارکھان معاملے میں بااثر شخصیات بھی ملوث پائی گئیں تو قانون کا یکساں نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان، سپن وام میں فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک