سعودی ریاست کو قائم ہوئے 300 سال مکمل، دوسرے یوم تاسیس کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

Feb 22, 2023 | 23:22:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز )امام محمد بن سعود  کی قیادت میں سعودی ریاست کو تین سو سال مکمل ہونے کی خوشی میں سعودی عرب میں  یوم تاسیس منایا جا رہا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق 1727 میں امام محمد بن سعود کی قیادت میں پہلی سعودی ریاست کا قیام عمل میں آیا جس پر  آج دوسرا یوم تاسیس منایا جا رہا ہے ، یوم تاسیس کی مناسبت سے مختلف ثقافتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ 

تقریبات کا انعقاد  سعودی دارالحکومت ریاض سمیت تمام بڑے شہروں میں کیا گیا ، تاریخی علاقے الدراعیہ میں عربی نسل کے گھوڑوں اور اونٹ کے قافلے سے تقریبات کا آغاز ہوا جس میں پولیس اور فوجی دستوں سمیت سکاؤٹس اور حرمین شریفین سیکورٹی اہلکاروں نےحصہ لیا۔ 

ملکی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد نے پریڈ میں شرکت کی ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ ہم 3صدیوں پر محیط تاریخ کے دوران قائم استحکام،عدل و انصاف ، عوام میں ہم آہنگی اور چیلنجوں سے نپٹنے جیسی صلاحیتوں پر فخر کرتے ہیں یوم تاسیس کی تقریبات اگلے 4 روز تک جاری رہیں گی جن میں تمام شہروں میں ائیر شوز کے علاوہ تفریحی اور ثقافتی سرگرمیاں نمایاں رہیں گی جبکہ ملک بھر کی بلند ترین عمارتوں کو بھی سجایا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں