’سلطانز نے جیتنے میں اتنی محنت نہیں کی جتنی کنگز نے ہارنے میں کی‘، پی ایس ایل ہنگامہ میں سینئر کرکٹرز کا تجزیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں ملتان سلطانز نے جیت کیلئے اتنی محنت نہیں کی جتنی کراچی کنگز نے ہارنے کیلئے کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کے 11 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دیدی ہے ، کراچی کنگز کے بلے باز عباس آفریدی کے آخری اوور میں 2چھکوں اور 2 وائٹ کے باوجود 22 رنز نہ بنا پائے ، ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹرمحمد یوسف کا کہنا تھا کہ بڑا اچھا مقابلہ ہوا، ٹرننگ پوائنٹ جیمز ونس کا رن آوٹ ہونا تھا، حیدر علی اور بین کٹنگ نے اچھا نہیں کھیلا، عماد وسیم اکیلا ہی لڑتے ہوئے نظر آرہا ہے، کچھ مسلسل غلطیاں ہو رہی ہیں جو کراچی کو ٹھیک کرنی پڑیں گی۔
View this post on Instagram
ملتان سلطان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملتان آج بھی بہت اچھا کھیلی ، رضوان اور احسان اللہ کی متواترپرفارمنس انکی جیت میں بڑا کردار ادا کر رہی ہے۔
محمد آصف کا کہنا تھا کہ کراچی جیتا ہوا میچ ہار گیا۔ کراچی 5 میں سے 4 میچ ہار گیا، اب کراچی کو سوچنا پڑے گا اور اپنی غلطیوں سے سیکھنا پڑےگا۔ آخری اوور تک میچ ملتان کے ہاتھ سے نکل گیا تھا ، جس طرح عباس آفریدی نے نو بال اور وائٹ بالز کروائی، مگر کراچی انکا فائدہ اٹھانے میں نکام رہی۔ ملک تجربہ کار کھلاڑی ہے اس کو ذمیداری لینی چاہیئے کے آگے آکر ٹیم کو مشکل سے نکالیں، یہ سینئر کھلاڑی کا کام ہے۔ حیدر علی کو سمجھ نہیں آرہی کے وہ کیا کر رہا ہے، اس کو ہر نمبر پر کھیلا کے دیکھ لیا ہے، لیکن غلطی کر رہا ہے، ٹیلنٹ ہے مگر سنجیدگی سے نہیں کھیل رہا۔