(احمد رضا) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے جارحانہ انداز میں اپنے آپ کو منوانے والے خواجہ نافع نے کہا ہے کہ کپتان اور ٹیم منیجمنٹ کے پلان کے مطابق کھیلے اور کامیاب ہوئے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے بائیس سالہ خواجہ محمد نافع نے لاہور قلندرز کیخلاف 31 گیندوں پر 60 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلی، انہوں نے ویڈیو سے اپنی سلیکشن کی بات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ بچپن سے ہی پروفیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، اپنے والدین کی مرضی اور سرپرستی میں وہ انڈر 15، 16 اور پھر 19 کے بعد گریڈ ٹو یعنی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: مجھے بابر اعظم بہت پسند , مقصد اس کو اچھا کپتان بنانا ہے، ڈیرن سیمی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ منیجمنٹ کی طرف سے انہیں تیسرے سے پانچویں نمبر پر تیار رہنے کو کہا گیا، ٹیم کی ضرورت اور پلان کے مطابق وہ کسی بھی پوزیشن پر کھیل سکتے ہیں۔
بابر اعظم کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے خواجہ نافع کا کہنا تھا کہ وہ انہی کیخلاف کھل کر کھیلنا چاہتے ہیں، انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کو اپنا اگلا ہدف قرار دیا۔