محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاطمہ عارف)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں سورج کی چلملاتی کرنوں میں سرد ہواؤں کا راج ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی 163ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔
ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق فضائی آلودگی کی شرح فیز 8ڈی ایچ اے میں 211 ریکارڈ،شاہراہ قائداعظم میں آلودگی کی شرح 172ریکارڈ،کینٹ پولو گراؤنڈ190 اور یو ایس قونصلیٹ میں شرح 150 ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چڑچڑاپن دل کی بیماری کیلئے خطرناک،ماہرین کی تحقیق