(24نیوز) تیمارداروں اور ڈاکٹروں کے درمیان شدید تلخ کلامی اور ہاتھا پائی سے کراچی جناح ہسپتال کا گائنی وارڈ میدان جنگ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق علاج میں سستی کا الزام لگا کر درجنوں تیمارداروں نے مرد وخواتین لیڈی ڈاکٹروں کو حراساں کیا جبکہ ہسپتال کے درجنوں نجی سیکورٹی گارڈ خاموش تماشائی بن گئے۔
مرد وخواتین ڈاکٹروں نے تلخ کلامی تحفظ نہ ملنے پر ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے گائنی وارڈ اور آپریشن تھیٹر کا بائیکاٹ کردی۔
مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا سکول کالجز میں ایک پیریڈ ماحولیات کی آگاہی کا مختص کرنے کا حکم
احتجاجی ڈاکٹرز نے انتظامیہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز نے ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔