(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نگران پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار شہری محمد اسلم کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے نگران حکومت نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا، ادویات کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا سیکشن ڈرگ ایکٹ سے نکال رہی ہے لیکن نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوامی اور جمہوری حکومت آنے والی ہے یہ اقدام وہ کر سکتی ہے، موجودہ نوٹیفکیشن آئین اور قانونی کے منافی ہے لہٰذا عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دے۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور؛ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی،8200 کلوگرام مضر صحت چکن برآمد
لاہور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے نگران صوبائی حکومت سمیت فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔
درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔