خام تیل کی درآمد میں 4 فیصد کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں خام تیل کی درآمدات پر 2.97 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.10 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے،جنوری میں 366 ملین ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 13فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں خام تیل کی درآمدات پر 324 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔
دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 34 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ دسمبرمیں خام تیل کی درآمدات پر 559 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو جنوری میں کم ہو کر 366 ملین ڈالر ہو گیا،واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کاحجم 9.33 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کاحجم 10.61 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی الیکشن 3 مارچ کو کرانیکا اعلان