گجرات کرپشن کیس: پرویز الہیٰ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہین عتیق) صدر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع ہو گئی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گجرات کرپشن کیس اور محمد خان کو ناجائز ترقی دینے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تفتیشی افیسر کی طرف سے پرویز الہی کا چالان پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوے تنخواہ تا حکم ثانی بند کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان، پی ٹی آئی کیلئے ایک اور بری خبر آگئی
عدالت نے حکم جاری کیا کہ 6 مارچ تک ہر حال میں پرویز الہی کے چالان پیش کیے جائیں، بعد ازاں عدالت نے پرویز الہی کے دونوں کیسوں میں جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔
واضح رہے کہ پرویز الہی کو پولیس عدالت میں پیشی کے بعد واپس اڈیالہ جیل لے گئی۔