آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کیا رہی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا ہے، سونے کی فی تولہ قمیت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 3 سو روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے: روپے کا ڈالر پر کاری وار ، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی سستا ہو گیا
اسی طرح 10 گرام سونا 85 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 5 سو 85 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 3 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2051 ڈالر پر پہنچ گیا۔