قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان کب حلف اٹھائیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس مخصوص نشستوں کے اعلان کیساتھ ہی طلب کرلیا جائے گا اور قوی امکان ہے کہ سولہویں نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 26 فروری کو نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر بلایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس کل طلب، نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے سمری مرتب کرلی ہے جسے جلد وزیراعظم ہاؤس بھجوایا جائے گا اور نگران وزیراعظم سمری موصول ہوتے ہی صدر مملکت کو ایڈوائس دیں گے۔ اس کے بعد صدر مملکت ایڈوائس ملتے ہی قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے۔
افتتاحی اجلاس میں تمام نومنتخب ارکان سے حلف لیا جائیگا اور حلف کے ساتھ ہی اسپیکر نئے اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے۔