(عثمان خان) عام انتخابات میں ایک سے زیادہ نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں سے متعلق الیکشن کمیشن نے حکم جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ حکم کے مطابق ایسے تمام کامیاب امیدوار جو 2 یا 2 سے زیادہ نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں وہ ایک نشست اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، ما سوائے ایک نشست کے باقی تمام نشستوں سے استعفا دینے کے لیے کامیاب امید وار درخواست دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں پر الگ فہرستیں جمع کروانے پر الیکشن کمیشن کا حکم جاری
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ بصورت دیگر آرٹیکل (2) 223 کے تحت 30 دن گزرنے کے بعد تمام نشستیں خالی تصور کی جائیں گی، ماسوائے اس نشست کے جس پر امید وار سب سے آخر پر کامیاب قرار پایا ہے۔