سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی، کہتے ہیں کہ اپنے بیان پر تمام بیوروکریسی کے سرکل اور قوم سے معافی مانگتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن انکوائری کمیٹی کو اپنا بیان جمع کرا دیا،تحریری بیان 3 صفحات اور 15 پیراز پر مشتمل ہے،سابق کمشنر راولپنڈی کاکہناتھا کہ مجھے عام انتخابات کے بعد اپنے بیان پر انتہائی شرمندگی ہے۔
لیاقت علی چٹھہ نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی، ان کاکہناتھا کہ بیان پر تمام بیوروکریسی کے سرکل اور قوم سے معافی مانگتا ہوں،میں اپنے تمام قول و فعل کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں،اپنے آپ کو کسی بھی قانونی کارروائی کیلئے سرنڈر کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری پرویز الٰہی نے مذاکرات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی