(اشرف خان)سندھ میں تمام صنعتوں بشمول پاور جنریشن یونٹس اور تمام سی این جی سٹیشنز کے لیے 24 گھنٹے کی گیس کی بندش.
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم میں گیس کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے ،گیس کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے لائن پیک متاتر ہوا ہے، جس کی وجہ سےسسٹم میں پریشر کی کمی ہوئی ہے ،
سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لئے بند رہیں گے ،سندھ میں تمام صنعتیں اور پاور جنریشن یونٹس بھی 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے ،اتوار 25فروری صبح 8 بجے سے پیر صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے،اتوار صبح 8 بجے سے پیر صبح 8 بجے تک صنعتیں اور نجی بجلی گھر بھی بند رہیں گے ،گیس لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،خلاف ورزی کرنے والوں کی گیس سپلائی سست روز کے لئے معطل کردی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کا ڈالر پر کاری وار ، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی سستا ہو گیا