بیرونی قرض کی ادائیگی، زرمبادلہ ذخائر کتنے رہ گئے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) بیرونی قرض کی ادائیگی کے بعد ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب ایک کروڑ ڈالر رہ گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی، سٹیٹ بینک کے ذخائر 4.40 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8 ارب 1 کروڑ ڈالر پر آگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 70 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس بندش کا اعلان ،کن کن علاقوں میں اور کتنے عرصے کیلئے کی جائیگی؟ اہم خبر آگئی
سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ ملکی مجموعی ذخائر 5.20 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 13 ارب 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر پر آگئے ہیں۔