(اویس کیانی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے الوادعی ملاقات کی۔
جمعرات کو ہونیوالی اس ملاقات میں وزیرِاعلیٰ پنجاب نے وزیرِاعظم کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی کا ایک اور وعدہ وفا، صحافیوں کو پلاٹس الاٹمنٹ شروع
نگران وزیراعظم نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی اس قلیل مدت میں پنجاب کے ہر شعبے بالخصوص صحت، تعلیم اور مواصلاتی ڈھانچے کی ترقی کیلئے اقدامات کی تعریف کی۔