ہریانہ میں احتجاج، پولیس فائرنگ سے ایک کسان ہلاک

Feb 22, 2024 | 22:45:PM
ہریانہ میں کا احتجاج، پولیس فائرنگ سے ایک کسان ہلاک
کیپشن: فوٹو عرب نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے شہر ہریانہ میں کسانوں کے احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 21 سالہ کسان ہلاک ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پنجاب کی کھنوری سرحد پر سراپا احتجاج کسانوں پر پولیس نے گولیاں اور آنسو گیس کے گولے برسائے جس کے نتیجے میں نوجوان کسان شوبھکرن سنگھ ہلاک ہوگیا اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: 1200 ٹریکٹرز پر کسان دہلی کی طرف بڑھنے لگے،مودی حکومت پریشان،سابق فوجی بھی میدان میں آگئے

دوسری جانب بھارتی حکام نے تصدیق کی کہ گزشتہ روز پولیس سے جھڑپوں کے دوران سر میں گولی لگنے سے 21 سالہ کسان کی موت ہوئی جبکہ جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جس کے بعد دلی چلو مارچ دو دن کیلئے معطل کردیا گیا۔

کسانوں نے ہریانہ سرحد پر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جسکے سبب سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہریانہ کےسات اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش میں کل تک توسیع کردی گئی ہے۔