غزہ منصوبے کو زبردستی مسلط نہیں کروں گا: صدر ٹرمپ 

Feb 22, 2025 | 00:41:AM
غزہ منصوبے کو زبردستی مسلط نہیں کروں گا: صدر ٹرمپ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ منصوبے پر عملدرآمد سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ کارگر ہے لیکن وہ اس پر عمل نہیں کریں گے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کا غزہ پٹی پر قبضے کا منصوبہ ’واقعی کارگر ہے، لیکن وہ اسے زبردستی مسلط نہیں کریں گے۔

مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہی وہ منصوبہ ہے جو حقیقت میں کارگر ہے، لیکن میں اسے مسلط نہیں کر رہا، میں صرف اسے تجویز کر رہا ہوں۔

ٹرمپ نے اردن اور مصر کی جانب سے ان کی تجویز کی مخالفت پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اردن اور مصر کو سالانہ اربوں ڈالر دیتے ہیں اور مجھے ان کے ردعمل پر تھوڑی حیرت ہوئی۔

امریکی صدر نے غزہ کے محل وقوع کو شاندار قرار دیتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا کہ اسرائیل نے اسے کیوں چھوڑا، یہ ایک بہترین جگہ ہے، میں نہیں جانتا کہ اسرائیل نے یہ جگہ کیوں چھوڑی، انہوں نے ایسا کیوں کیا؟

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنےکا اعلان کیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے۔

ٹرمپ کے اعلان پر اقوام متحدہ اور دنیا کے کئی ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی مخالفت کی ہے اور دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام