نرگس فخری نے پرانے دوست ٹونی بیگ سے شادی کرلی

ٹونی بیگ امریکا میں مقیم بزنس مین ہیں،نوبیاہتاجوڑاسوئٹزرلینڈمیں ہنی مون منارہاہے،بھارتی میڈیا

Feb 22, 2025 | 10:01:AM
نرگس فخری نے پرانے دوست ٹونی بیگ سے شادی کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے پرانے دوست ٹونی بیگ سے شادی ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑا ہنی مون کےلیے اس وقت سوئٹزرلینڈ میں ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ ٹونی بیگ امریکا میں مقیم بزنس مین ہیں، تاہم 45 سالہ نرگس فخری نے شادی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

بھارتی میڈیا کا ایک قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ نرگس فخری اور ٹونی بیگ، دونوں نے اس بات کو یقینی بنایاہے  کہ شادی میں کوئی بھی ان کی تصاویر نہ بنائے کیونکہ یہ ایک انتہائی نجی تقریب تھی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کبریٰ خان اور گوہر رشید کی بارات کی تصاویر بھی وائرل

خیال کیا جاتا ہے کہ شادی کی یہ تقریب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک پرتعیش ہوٹل میں ہوئی اور اس کی زیادہ تشہیر نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ اداکارہ نرگس فخری اور ٹونی بیگ کی پہلی ملاقات 2022 میں ہوئی تھی اور پھر دونوں کے درمیان قربتیں بڑھتی گئیں۔

45 سالہ نرگس فخری نے بالی ووڈ میں فلم راک اسٹار کے ذریعے قدم رکھا تھا جس میں ان کے مدمقابل ہیرو رنبیر کپور تھے،ٹونی بیگ کشمیری نژاد امریکی ہیں جو اس وقت لاس اینجلس میں مقیم ہیں۔