کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گٹر میں گر کر بچہ جاں بحق

Feb 22, 2025 | 10:10:AM
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گٹر میں گر کر بچہ جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے بروہی گوٹھ میں گٹر میں گر کر بچہ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ گٹر میں گر گیا،بچے کی شناخت 3 سالہ اسد اللّٰہ ولد محمد فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔

گٹر کی صفائی کے لیے بچے کے والد نے خاکروب کو بلایا تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بچے کا والد کام پر گیا ہوا تھا، واقعہ خاکروب کے جانے کے بعد پیش آیا۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں سٹڈی ٹوور، پکنک پر پابندی