برطانوی ٹینس سٹار ایما ریڈوانسکاکو ہراساں کرنے والا شخص دبئی میں گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) دبئی میں برطانوی ٹینس سٹار ایما ریڈوانسکا کو میچ کے دوران ہراساں کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
رپورٹس کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ کے دوران میچ کے دوسرے راؤنڈ میں ایما ریڈوانسکا کو احساس ہوا تھا کہ ایک شخص سٹینڈ میں انتہائی قریب بیٹھ کر انہیں گھور رہا ہے جس پر خاتون کھلاڑی اور اس شخص کے درمیان مبینہ طور پر بعض جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے پر ٹینس سٹار زار و قطار رو پڑی تھیں اور انہوں نے امپائر کو شکایت بھی کی تھی جس پر اس شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
دبئی پولیس کے مطابق ایک سیاح کو حراست میں لیا گیا ہے جو دبئی میں ایما ریڈوانسکا کے قریب آیا تھا، انہیں ایک پرچہ دیا، ان کی تصویر کھینچی جس سے ٹینس سٹار پریشان ہو گئی تھیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی
برطانوی ٹینس سٹار ایما ریڈوانسکاکے کوچ نے انکشاف کیا ہے کہ دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ کے دوران سٹینڈ میں جس شخص کی وجہ سے خاتون کھلاڑی ہراساں ہوئیں وہ شخص 4 ممالک میں ہوئے میچز میں بھی موجود تھا۔خاتون پلیئر کے کوچ کے مطابق اب اس شخص کو پولیس کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ وہ خاتون کھلاڑی سے دور رہے۔
ٹینس سٹار کے کوچ کا کہنا ہے کہ ایما ریڈوانکا کے پاس دبئی میں ایک ایسا شخص آیا تھا جسے وہ پہلے بھی کئی بار دیکھ چکی تھیں، ابتداء میں وہ سمجھے کہ یہ محض مداح ہے تاہم رفتہ رفتہ وہ خاتون کھلاڑی کے قریب آیا، سیلیفیاں لینا شروع کیں اور سکیورٹی گارڈ نہ ہونے کا موقع پا کر انہیں گلے لگا لیا۔
کوچ کے مطابق یہ شخص سنگاپور اور قطر میں بھی کھلاڑی کا پیچھا کرتا رہا تھا، اب اس شخص کے ڈبلیو ٹی اے ٹینس دیکھنے آنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔