وزیرِ اعظم آج ڈیرہ غازی خان کادورہ کریں گے

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف آج ڈیرہ غازی خان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے،وزیرِاعظم کو ڈیرہ غازی خان میں عوامی ترقیاتی منصوبوں اور عوامی بہبود کے لیے حکومت کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ڈیرہ غازی خان کے نمایندگان، سیاسی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔