جامعہ پنجاب اور جامعہ رفاہ انٹرنیشنل کے اشتراک سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

Feb 22, 2025 | 12:52:PM
جامعہ پنجاب اور جامعہ رفاہ انٹرنیشنل کے اشتراک سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جامعہ پنجاب لاہور اور جامعہ رفاہ انٹرنیشنل کے اشتراک سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی و بین القوامی محققین  نے شرکت کی۔

کانفرنس میں نفسیات، میڈیا اور معاشرتی رویہ جات  پر تحقیقی مقالہ جات پیش کئے گئے،شعبہ ڈی سی ایم آر سکول آف کمیونیکیشن کی جانب سے سائینٹفک پیپرز ملکی و غیر ملکی  محققین کے سامنے پیش کیے گئے۔

ملک بھر سے آئے ہوئے محققین نے ایک سو بیس سے زائد تحقیقی مکالے پیش کیے،کانفرنس میں راونڈ ٹیلبل ڈسکشن، پینل ڈسکشنز اور پیرالل سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔


 بین الاقوامی کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود پرووائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ،اٹلی سے ڈاکٹر صوفیہ، ڈاکٹر وڈال ،سپین سے پروفیسر ڈاکٹر کلیڈیو  نے شرکت کی۔

منظمین میں پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم چئیر پرسن ڈی سی ایم آر، پروفیسر ڈاکٹر حنان احمد میاں چئیرمین ڈپارٹمنٹ آف جنرلزم، پنجاب یونیورسٹی، ڈاکٹر عروج ارشد چئیر پرسن انسٹیٹیوٹ آف کلینیکل سائیکالوجی، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی شامل تھے۔

ڈاکٹر تنویر حسین، ڈاکٹر نسیم اسحاق اور مس علینہ ارشد نے کانفرنس سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے،کانفرنس کے اختتامی لمحات میں محققین میں شیلڈز اور اسناد پیش کی گئیں۔