چیمپئنز ٹرافی:آسٹریلیا نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

Feb 22, 2025 | 13:56:PM
چیمپئنز ٹرافی:آسٹریلیا نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: تصویر، کرک انفو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 351 رنز بنائے جبکہ کینگروز نے ہدف 47.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

 انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز کو فتح کے لیے 352 رنز کا ہدف دیا تھا، انگلش ٹیم کی جانب سے بین ڈیکٹ نے 143 گیندوں پر 165 رنز کیے جس میں 3 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔

انگلینڈ کے دوسرے  نمایاں بلے باز جوئے روٹ 68 سکور کے ساتھ نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے،جوفرا آرچر نے 10 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بین دورشیس نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں ، زامپا اور مارنس نے 2-2  بلے بازوں  کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ اور فل سالٹ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں ایلکس کیری کے شاندار کیچ نے فل سالٹ کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ چھٹے اوور میں جیمی اسمتھ بھی 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

23 ویں اوور میں بین ڈکٹ 64 اور جو ئے روٹ 50 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے ۔

آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ کا کہنا تھا ہماری پریکٹس کے دوران رات کے وقت یہاں اوس پڑ رہی تھی اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے، کھلاڑی پُراعتماد ہیں، ہم اس میچ کےلیے پُرجوش ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ہرانا بڑا کارنامہ تھا: سابق کپتان سرفراز احمد