دولہا بارات چھوڑ کر قذافی سٹیڈیم میچ دیکھنے پہنچ گیا

Feb 22, 2025 | 15:38:PM
دولہا بارات چھوڑ کر قذافی سٹیڈیم میچ دیکھنے پہنچ گیا
کیپشن: دولہا میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم آرہا ہے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والا ایک انوکھا دولہا اپنی بارات چھوڑ کر لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میچ دیکھنے پہنچ گیا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے اس میچ کے دوران جب رپورٹر نے دولہا سے سوال کیا تو اس کا کہنا تھا کہ ’اتنے سالوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں آئی ہے، کرکٹ پہلے اور شادی بعد میں ہے۔

دولہا نے مزید کہا کہ اگر دلہن ناراض ہوتی ہے تو ہوتی رہے، مگر ایک انٹرنیشنل ٹیم کو خوش آمدید کہنا زیادہ ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:محمد عامر نے شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں غلطی بتا دی

اس حیران کن صورتحال نے سٹیڈیم میں موجود کرکٹ شائقین کو بھی محظوظ کر دیا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے چوتھے میچ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں۔ یہ میچ قذافی اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، جہاں شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر ہے۔