سونے کی قیمت پھر بلند،فی تولہ کتنے کا ہو گیا

Feb 22, 2025 | 16:36:PM
سونے کی قیمت پھر بلند،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سونے کی قیمت گزشتہ روز کمی کے بعد آج پھر بڑھ گئی۔

سونے کے فی تولہ نرخ میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 8 ہزار روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونا 857 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے کا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ کئی روز کے مسلسل اضافے کے بعد گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں دو ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔