(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات میں پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار بازی لے گئے، ملک آصف نسوانہ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک آصف نسوانہ نے 7050 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے، پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار ملک آصف نسوانہ صدر لاہور ہائیکورٹ منتخب ہوگئے ہیں،جبکہ عبدالرحمان رانجھا 8255 نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہوئے،اس کے علاوہ فرخ الیاس چیمہ سیکریٹری لاہور ہائیکورٹ بار منتخب کرلیے گئے،فرخ الیاس6833ووٹ لے کر بطور سیکریٹری کامیاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: قائمقام چیف جسٹس کی تعیناتی اور ججز سنیارٹی سے متعلق دوبارہ درخواستیں دائر