(رانا آذر نور ) پاکستان کے سب سے بڑے گھڑ دوڑ مقابلے لیک سٹی پاکستان ڈربی کپ کا مقابلہ کل لاہور ریس کلب کوٹ لکھپت میں ہوگا۔لیک سٹی کے اشتراک سے ہونے والی پاکستان ڈربی ریس کے ٹائٹل مقابلے میں سولہ گھوڑے دوڑیں گے اور ریس کے فاتح سمیت نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق لیک سٹی پاکستان ڈربی کپ کا مقابلہ کل لاہور ریس کلب کوٹ لکھپت میں ہوگا۔لیک سٹی کے اشتراک سے ہونے والی پاکستان ڈربی ریس کے ٹائٹل مقابلے میں سولہ گھوڑے دوڑیں گے۔ریس کے فاتح سمیت نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔اس موقع پر ریس کلب کی طرف آنے والے تمام راستوں کو لیک سٹی کی جانب سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے،لاہور ریس کلب کے اندر بھی تیاریاںمکمل کر لی گئی، ریس کلب کو بھی لیک سٹی اور انتظامیہ کی جانب سے سجایا گیا ہے۔
کل ریس کلب میں مجموعی طور پر11گھڑ دوڑ مقابلے ہونگے جس میں 6 کپ ریسز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت کابھارت کی جیت پر ڈانس کرنے اور لڈو کھانے کا اعلان
ڈربی کپ، گھڑ دوڑ مقابلے کل،ریس کے فاتح اور دیگر کو 1 کروڑ انعام
Feb 22, 2025 | 17:57:PM