برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو کو دوران میچ گھورنے والا شخص گرفتار

کیپشن: تصویر:گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)دبئی میں میچ کے دوران برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو کو گھورنے والے شخص کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔
ٹینس سٹار ایما راڈوکانو کے کوچ نے بتایا کہ یہ شخص ہمارے لیے کوئی نہیں تھا بلکہ گزشتہ کچھ عرصہ سے چار ممالک میں ہمارا پیچھا کرتا رہا ہے، پہلے تو ہم اس کو کو مداح سمجھتے رہے تھے۔
ٹینس سٹار کے کوچ نے مزید بتایا کہ دبئی میں میچ کے دوران ملزم کو دیکھ کر ایما راڈوکانو پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی تھیں۔
ایما اپنی بہترین کارکردگی کے باعث دنیائے ٹینس کی ٹاپ دس کھلاڑیوں میں نام بنا چکی ہیں، جبکہ وہ برطانیہ کی نمبر ون ٹینس سٹار بھی رہی ہیں۔
22 سالہ ٹینس سٹار کو ایک مرتبہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے کا بھی اعزاز حاصل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شہناز گِل کی انتہائی بولڈ تصاویرنے سوشل میڈیاپرطوفان برپاکردیا