(اسرار خان) کراچی کی جیل سے رہائی پانے والے 22 بھارتی ماہی گیروں بھارتی حکام کے حوالےکردیئے گئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا،رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی خصوصی بس کے ذریعے لاہور پہنچایا گیا۔
رہائی پانے والوں میں بھوپت، مالا، کرشن، خالف، موہن، آصف شامل تھے،اشوک، اکبر، لکھمن، موجی، دیپک، رام جی، ہری، ٹپو، سوریش بھی رہا ہوئے جبکہ وجے، منوج کمار، وینو، مہیش، سبھاش، سنجے اور سیلندھار کو بھی رہائی ملی۔
ماہی گیروں کو بھارت روانگی سے قبل ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے تحائف بھی پیش کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کے آئندہ ہفتے آذربائیجان اور ازبکستان دورہ کی تیاری مکمل