دبئی کی کنڈیشنز سے واقف ہیں،بھارت کیخلاف 5-4 سپنرز کھلانے کا پلان ہے،عاقب جاوید

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہاہے کہ بھارت کے خلاف4-5 سپنر کھلانے کا پلان ہے،پاکستان کے کھلاڑی دبئی کی کنڈیشنز سے واقف ہیں۔
قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بھارت کیخلاف اہم ترین میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم بہت بیلنس ہے، پاک بھارت میچ میں ہر کھلاڑی کے پاس کارکردگی دکھانے کا موقع ہوتا ہے، پاکستان کے تمام کھلاڑی دبئی میں لیگز اور پی ایس ایل کھیل چکے ہیں، پاکستان کے کھلاڑی دبئی کی کنڈیشنز سے واقف ہیں، پلیئنگ الیون کل ٹاس کے وقت مل جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا4-5 اسپنر کھلانے کا پلان ہے، ہم نے اپنی اسٹرینتھ پر کھیلنا ہے، ہم نے اپنی ٹیم سوچ سمجھ کر منتخب کی ہے،ہماری فاسٹ بولنگ اسٹرینتھ سب سے اچھی ہے، ضروری نہیں کہ جو دوسری ٹیمیں کررہی ہیں وہ آپ بھی کریں، پریشر یہی ہوتا کہ اچھا کھیلنا ہے اچھا نہ ہوا تو کیا ہوگا، یہی خوبصورتی ہے کہ کل کیا ہوگا ابھی کسی کو پتہ نہیں ہے، کسی بھی کھلاڑی کو پرفارمنس دکھانے کیلئے پریشر ہی چاہئے ہوتا ہے، دبئی کی وکٹ بیلنس سپورٹنگ پچ ہے، فخرہمارا میچ ونر کھلاڑی تھا۔
عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہناتھا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ میں ہمیشہ جوش ہوتا ہے یہی خوبصورتی ہے، کراؤڈ کو اچھا کھیل ہی چاہئے ہوتا ہےاچھا کھیلوتو تعریف ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے خلاف بڑی اننگز ضرور کھیلوں گا:شبمن گل