پنجاب یونیورسٹی اور رفاہ یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) پنجاب یونیورسٹی اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور کے باہمی اشتراک سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔کانفرنس کا موضوع سائیکالوجی، میڈیا اور کرداری علوم تھا، جس میں مختلف علمی و تحقیقی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔
اس کانفرنس کا مقصد نفسیات اور میڈیا اسٹڈیز کے درمیان علم و تحقیق کے تبادلے کو فروغ دے کر ایک کثیر الجہتی نقطہ نظر کو تقویت بخشنا ہے، جو جدید دنیا کے ابھرتے ہوئے رجحانات اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
ڈاکٹر عروج ارشد (ایسوسی ایٹ پروفیسر ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف کلینیکل اینڈ پروفیشنل سائیکالوجی) نے استقبالیہ پیش کیا۔ بعد ازاں، محمد عمر فاروق(ریجنل ڈائریکٹر ،رفاہ یونیورسٹی)، نے کانفرنس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
مرکزی مقالہ جات میں، پروفیسر ڈاکٹر کلاؤڈیو لونگوبارڈی(یونیورسٹی آف ٹورین، اٹلی) نے "ڈیجیٹل خواندگی اور سوشل میڈیا کے اثرات" پر مقالہ پیش کیا، اکرام برکت (ڈی جی پیمرا آپریشنز لاہور)، ڈاکٹر جواکین وڈال، نے میڈیا کے ذریعے پیدا ہونے والے غصے پر قابو پانے کے لیے سٹائیک(stoic)فلسفے کی حکمتِ عملی" پر لیکچر دیا۔
جبکہ کانفرنس کا دوسرا روز پنجاب یونیورسٹی میں اختتام پذیر ہوا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی اور نفسیاتی تحقیق کے فروغ پر زور دیا۔ بعد ازاں، پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم (چیئرپرسن ڈی سی ایم آر، پنجاب یونیورسٹی) نے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا، اور معزز مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
مزید برآں مختلف مرکزی سیشنز کا انعقاد ہوا جن میں پروفیسر ڈاکٹر رافیہ رفیق، پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ بتول، ڈاکٹر صوفیہ میسٹرو کوکو، پروفیسر ڈاکٹر ناشی خان، پروفیسر ڈاکٹر آمنہ معزم، پروفسر ڈاکٹر شمیم فاطمہ، ڈاکٹر شائستہ جبیں، ماہم فیاض اور دیگر محققین نے اس پر مقالات پیش کئے۔