(24نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بزرگ رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبیعت خراب ہونے پرہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں اعجاز چوہدری کی طبیعت انتہائی ناساز ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا۔
ترجمان کے مطابق اعجاز چوہدری کے دل کی شریانوں کی پیوندکاری کی گئی ہے جس کے بعد اُن کی حالت اب پہلے سے بہتر اور خطرے سے باہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میچز کیلئے اسلام آباد میں ٹریفک پلان تیار