قومی ٹیم پوری طرح تیار ہے,انشا اللہ میچ جیتیں گے,چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

Feb 22, 2025 | 21:28:PM
قومی ٹیم پوری طرح تیار ہے,انشا اللہ میچ جیتیں گے,چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم پوری طرح تیار ہے,انشا اللہ میچ جیتیں گے۔ 

پاکستان اور بھارت کے ہائی ولٹیج مقابلے سے قبل پیغام جاری کرتے ہوئے چئیرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کل اچھا مقابلہ ہوگا،قومی ٹیم پوری طرح تیار ہے،مشکل چیزیں آتی ہیں،ٹیم فارم میں ہے، انشا اللہ میچ جیتیں گے، یہ پاکستان کے لیے بڑا انعام ہوگا۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ ٹیم کو پیغام ہے کہ ہاریں یا جیتیں ہم ان کے ساتھ ہیں،بھارت سے پوچھیں کہ اگر لاہور میں کھیل رہے ہوتے تو ان کے کیا احساسات ہوتے۔ 
 یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بھارت سے لازمی جیتنا چاہیے، علی امین گنڈا پور