کویت ثقافتی میلے میں پاکستانی ربوٹ توجہ کا مرکز بن گیا

Feb 22, 2025 | 23:30:PM
کویت ثقافتی میلے میں پاکستانی ربوٹ توجہ کا مرکز بن گیا
کیپشن: تصویر فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کویت میں ثقافتی میلے کے دوران پاکستانی سٹال پر رکھا گیا روبوٹ عوامی توجہ کا مرکز بن گیا۔

2025 کیلئے کویت کو عرب ثقافت کا دارلخلافہ قرار دئیے جانے کے جشن میں پاکستان سمیت چالیس سے زائد ملکوں کی طرف سے یوم البہار ویلیج میں منعقدہ ثقافتی نمائش میں شرکت شرکت کی۔

نمائش میں ملبوسات، جیولری اور دستکاری کے سٹالز سجائے گئے، پاکستانی سٹال پر شالیں، بیگز، ہینڈ میڈ جیولری، لکڑی اور پتھر سے بنا آرائشی سامان اور مٹی کے برتنوں کے علاوہ جدید پاکستان کا چہرہ پیش کرنے کیلئے ربوٹ بھی رکھا گیا۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال اور کمیونٹی ویلفئیر اتاشی حمزہ توقیر نے سٹال پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، میلے میں پاکستان کی طرف سے خصوصی کلچرل پرفارمنسز بھی پیش کی گئی ہیں۔

ّبچوں نے چاروں صوبوں کے روایتی ملبوسات زیب تن کر کے دنیا کو اپنی ثقافت سے متعلق آگاہی دی اور گلوکاروں نے اپنی سریلی آواز میں ملی نغمے اور گیت سنا کر میلے میں آئے لوگوں کے دل جیت لیے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا،خطرناک آن لائن چیلنج کیلئے نوجوان نے موت کو دعوت دیدی