(24نیوز)جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی متوقع ہے اور معین خان کے بیٹے اعظم خان کا نام بھی زیر غور ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کی قومی سکواڈ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی۔چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دیگر چھ سلیکٹرز سے کرکٹر کے بارے میں رائے مانگ لی
شرجیل خان اور اعظم خان فٹنس مسائل کے باعث گزشتہ سیریز میں بھی منتخب نہیں ہوئے تھے۔ دونوں کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دیکھا رہے ہیں۔
فخر زمان ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کم بیک کریں گے۔ پاکستان ٹی20 سکواڈ کا اعلان پاک جنوبی افریقہ پہلے ٹیسٹ کے دوران کئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی سیریز 11 فروری سے لاہور میں شروع ہوگی۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے۔
پی سی بی نے ٹی20کرکٹرز کیلئے تین فروری تک رپورٹ کرنا لازمی قراردیا گیا ہے، جبکہ محمد حفیظ اس دوران ٹی ٹین لیگ کھیلنے میں مصروف ہوں گے۔ ٹی ٹین لیگ 28 جنوری سے 6 فروری تک ابوظہبی میں ہو گی۔
اس سلسلے میں پی سی بی شعبہ انٹرنیشنل کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے۔ بورڈ ذرائع کے مطابق ٹی ٹین لیگ نہ چھوڑنے والے کھلاڑیوں کو سیریز سے دستبردار ہونا پڑے گا۔
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20سیریز میں شرجیل خان کی واپسی متوقع
Jan 22, 2021 | 00:37:AM