محمد سراج کی آسٹریلیا سے واپسی پر پہلےوالد کی قبر پر حاضری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت اور آسڑیلیا کےمابین کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے ہیرو محمد سراج کے حیدرآباد شہر پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا، ممبئی سے شمس آباد ائیرپورٹ پہنچے کے بعد انہوں نے اپنی پہلی مصروفیت کے طورپر والد کی قبر پر حاضری دی اور انکے لئے دعائے مغفرت کی اس موقع پر وہ اپنے والد کی وفات کے باعث کافی افسردہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق محمد سراج نے حالیہ دورہ آسڑیلیا میں سب سے زیادہ 13وکٹیں حاصل کیں انہوں نے اپنے کئیرئیر کا اولین ٹیسٹ ملبورن میں کھیلتے ہوئے میچ میں پانچ وکٹیں لی تھیں، محمد سراج نے برسبین میں آسڑیلیا کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کو بھاری سبقت سے روکا اور بھارت کی جیت کیلئے 328رن کو قابل عبور بنایا۔انہوں نے اپنی نپی تلی بولنگ کے ذریعہ آسڑیلیا کی مجموعی سبقت کو327رنز تک محدود رکھا۔آسڑیلیا پہنچنے کے بعد محمد سراج کو ان کے والد کی موت کا صدمہ لگا اور بعد ازاں ان کو نسلی تعصب کا شکار ہونا پڑا لیکن انہوں نے اپنی کارکردگی پر اس کو اثرانداز ہونے نہیں دیا۔ ان کے سپورٹنگ اسپرٹ کی نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں ستائش کی گئی۔