آن لائن کلاسز: ممتا بینر جی کا طلبا کو موبائل خریدنے کیلئے 10ہزار  دینے کا اعلان

Jan 22, 2021 | 09:35:AM
آن لائن کلاسز: ممتا بینر جی کا طلبا کو موبائل خریدنے کیلئے 10ہزار  دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  24 نیوز) بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت ترنمول کانگریس کی رہنما اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے  آن لائن کلاسز کےلئے ریاست کے 9لاکھ طلبا کو موبائل اور ٹیپ خریدنے کےلئے براہ راست رقم بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔

وزیرا علیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی نے اعلان کیا کہ ریاست کے تمام سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے طلبا کو 10ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ رقم براہ راست طلباء کے کھاتوں تک پہنچے گی۔