( 24 نیوز) بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت ترنمول کانگریس کی رہنما اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے آن لائن کلاسز کےلئے ریاست کے 9لاکھ طلبا کو موبائل اور ٹیپ خریدنے کےلئے براہ راست رقم بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔
وزیرا علیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی نے اعلان کیا کہ ریاست کے تمام سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے طلبا کو 10ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ رقم براہ راست طلباء کے کھاتوں تک پہنچے گی۔