کورونابےقابو، مزید 47 اموت، 1745 نئے مریض

Jan 22, 2021 | 08:16:AM
کورونابےقابو، مزید 47 اموت، 1745 نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک میں  کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،24 گھنٹوں میں مزید 47 افراد  زندگی کی بازی ہار گئے  جس کے بعد اموات کی  مجموعی تعداد 11 ہزار 204 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 891  تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 75 لاکھ 61 ہزار 977 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 839 نئے ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے ایک ہزار 745 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 52 ہزار 158، سندھ میں 2 لاکھ 39 ہزار 186، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 651، بلوچستان میں 18 ہزار 696، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899، اسلام آباد میں 40 ہزار 548 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 753 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 204 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 523، سندھ میں 3 ہزار 855، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 823، اسلام آباد میں 461، بلوچستان میں 192، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 248 مریض جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اب تک 4 لاکھ 82 ہزار 771 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 362 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔