ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوئوں 65لاکھ روپے لوٹ کر فرار

Jan 22, 2021 | 10:04:AM

(24نیوز)ضلع خیبر باڑہ بازارمیں بینک ڈکیتی ہوئی،24نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج  کی مدد سے ڈاکو بینک میں داخل ہوتے ہوئے دیکھے ،ڈاکو ئوں نے 65 لاکھ روپے بنک ڈکیتی کے دوران لوٹے۔

 تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر باڑہ بازار میں 24 نیوز نےبینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج  حاصل کرلی۔  پولیس کے مطابق ڈاکودس منٹ تک بینک کے اندرموجود رہے۔ضلع خیبر کی تاریخ میں بینک ڈکیتی کی یہ پہلی واردات تھی۔ 
واضح رہے کہ  پولیس کے مطابق باڑہ بازارمیں واقع نجی بینک میں ڈکیتی کے واردات ہوئی ہے۔ جس میں ڈاکوں نے 65 لاکھ روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے۔24نیوز کو بینک کے سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوئی جس میں دو ڈاکو بینک میں داخل ہوتے ہیں۔ اور پستول کے نوک پر بینک عملہ کو یرغمال بناتا ہے۔ جس کے بعد ڈاکوں بینک کے اندر رقم کی تلاش میں گھومتے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔

 
 
 

مزیدخبریں