(24نیوز)فیصل آباد سمال انڈسٹری روڈ پر پولیس کو جوا کھیلنے کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس نے چھاپہ مارا ،چھاپے کے دوران مبینہ تشدد سے ایک شخص نواز حسین جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سمال انڈسٹریل روڈ فیصل آباد پر خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں پولیس نے جوا کھیلنے کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور موقع سے چند فراد کو حراست میں لے لیا، اس دوران 60 سالہ نواز حسین جاں بحق ہو گیا۔
واضح رہے کہ ورثا اس کی لاش سڑک پر لے آئے اور احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس اہلکاروں کے تشدد سے نواز حسین ہلاک ہوا۔احتجاج کے بعد پولیس نے مذاکرات کے بعد پکڑے گئے افراد کو چھوڑ دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔