امریکا میں کورونا سے ریکارڈ 4 ہزار، برطانیہ میں1200 سےزائد اموات

Jan 22, 2021 | 10:35:AM

 (24نیوز)قاتل کورونا  تباہی مچانے لگا۔امریکا میں مسلسل دوسرے روزکورونا  کے باعٖث 4 ہزار  کے قریب اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ  برطانیہ میں بھی 1200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکا اور یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ امریکا میں ایک روز کے دوران کورونا کے پونے دو لاکھ سے زائد نئےکیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد  مجموعی کورونا کیسز کی تعداد  اڑھائی کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

برطانیہ میں بھی کورونا سے ریکارڈ  1200سے زائداموات ہوئیں جبکہ 36 ہزار سے زائد نئےکیسز سامنے آئے۔تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری دنیا میں  سخت فیصلے لئے جارہے ہیں۔ ادھر برطانوی حکومت  نے اعلان کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرکے پارٹی میں شرکت کرنے والوں کو 800 پاؤنڈ جرمانہ دینا پڑے گا۔وزیراعظم بورس جانسن صورتحال خراب ہونے کے سبب برطانیہ  میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کی تاریخ  کا بتانے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب کورونا ایس اوپیزکی مبینہ خلاف ورزی پر البانیہ نے روسی سفارتکارکو ملک سے نکلنےکاحکم دے دیا ہے۔

مزیدخبریں