(24 نیوز) یوکرین میں واقعے ایک نرسنگ ہوم میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مشرقی یوکرین میں واقعے خرکیو کے علاقے میں قائم ایک نرسنگ ہوم کی دوسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، حادثہ کے وقت بلڈنگ میں 33 افراد موجود تھے۔ آگ میں شدت ہونے کے باعث بلڈنگ میں موجود 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے، زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین میں ہنگامی حالات سے متعلق ادارے کی جاری کردی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی حکام نے واقعے کی ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی طور پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق نرسنگ ہوم میں موجود بجلی پر جلنے والے ہیٹنگ سسٹم سے متعلق برتی گئی غفلت کے باعث واقعہ پیش آیا۔