ملک میں ہوشربا مہنگائی،وزیراعظم نے اجلاس بلا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں کیسے بند کریں؟ وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے ایک اور اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج شام مہنگائی کی صورتحال پر اجلاس ہو گا جس میں وفاقی اور صوبائی وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی شرکت کریں گے۔عمران خان کو ذخیرہ اندوزی پر صوبائی حکومتوں کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ ملک میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا، جبکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔