یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیا ضروریہ پھر مہنگی

Jan 22, 2021 | 12:20:PM
یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیا ضروریہ پھر مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومتی یقین دہانیوں اور اقدامات کے باوجود مہنگائی میں خاطر خواہ کمی نہ لائی جاسکی۔یوٹیلٹی اسٹورز  پرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے ضروریہ کی  قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام مرچ پاوڈر 50 روپے مہنگا، مشروبات کی بوتلیں 30 روپے تک مہنگی کردی گئی ہیں۔جبکہ مصالحہ جات 40 روپے، اچار 60 روپے، شیمپو 11 روپے اور صابن کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے۔