اپوزیشن کا احتجاج بے معنی، پی ڈی ایم انتشار کا شکار ہے: عثمان بزدار

Jan 22, 2021 | 12:37:PM
اپوزیشن کا احتجاج بے معنی، پی ڈی ایم انتشار کا شکار ہے: عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا احتجاج بے معنی ہے، پی ڈی ایم کا ٹولہ خود انتشار کا شکار ہوچکا ہے۔ موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے نہ کوئی مسئلہ ہے اور نہ ہی کوئی خطرہ، بدقسمتی سے یہ عناصر ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا کر دشمن کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں، ملک و قوم کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے رہبر نہیں، اپوزیشن کی جانب سے نازک حالات میں قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو عوام کا احساس ہے نہ ملک کی پرواہ، یہ لوگ اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے قومی مفادات کو بھی داؤ پر لگا رہے ہیں، اس وقت قوم کو اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی، انتشارکی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے۔