حاملہ خاتون سے ناروا سلوک، ویڈیو وائرل ہونے پر منگولیا کے وزیراعظم مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)منگولیا کے وزیراعظم نے ایک عام خاتون کو بچے کی پیدائش کے بعد گرم کپڑے فراہم نہ کئے جانے پر استعفا دے دیا۔ کورونا کے باعث بچے کی پیدائش کے بعد خاتون کو سخت سردی میں گرم کپڑوں کے بغیر قرنطینہ میں منتقل کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق منگولیا میں کرونا کا شکار حاملہ ماں کو گھر میں بچہ جنم دینے کے بعد ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔مگر اس کی حالت یہ تھی کہ سخت سردی میں اس کے پاس پہننے کیلئے گرم کپڑے تک میسر نہیں تھے۔ اس واقع پر منگولین وزیراعظم سخت افسردہ ہوئے اور انہوں نے فوری اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی معافی کے باوجود واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے گھر جانے کا فیصلہ کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ خاتون کو غیر ذمہ دارانہ اور غیر انسانی طریقے سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔میں بھی باپ ہوں، اس عمل نے بطور وزیراعظم اور باپ میرا دل توڑ دیا ہے۔معافی کا طلب گار ہوں۔
منگولین وزیراعظم نے اپنے اقتدار کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اخلاقیات کو بڑھاوا دیتے ہوئے ایک اعلیٰ اور نئی مثال قائم کردی ہے۔غریب خاتون اور نومولود کو ایمبولینس میں قرنطینہ منتقلی کی وڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر عوام نے واقعے پر شدید غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے ریلی کا انعقاد کیا تھا۔مظاہرین نے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔