سالانہ 10 ارب ڈالرز قرضہ واپس کررہے ہیں : حماد اظہر

Jan 22, 2021 | 12:59:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے   کہنا ہےکہ بدحال معیشت کو ٹریک  پر ڈال دیا گیا ہےاسٹیٹ بینک کے ذخائر کو 8 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 13 ارب ڈالرز تک لے آئے ہیں ۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے کہا کہ  جب ہم آئے تھے تو اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب ڈالرز تھے اور اب یہ ذخائر 12 سے 13 ارب ڈالرز  تک پہنچ چکے ہیں۔ہماری حکومت نے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا ہے  جبکہ اوسطاً 10 ارب ڈالرز سالانہ واپس بھی کئے جارہے ہیں۔ادھر وزارت خزانہ نے سینٹ میں تحریری جواب میں  بھی جمع کرایا ہے جس میں کہا  گیا ہے کہ اکتوبر 2020 میں زر مبادلہ کے ذخائر 19 ارب 39 کروڑ  اور دسمبر 2020 میں ذخائر 20 ارب 51 ارب ڈالرز تھے۔علاوہ ازیں وزارت اقتصادی امور کے جواب میں کہا گیا ہےکہ 12 سال میں ایف بی آر کی تنظیم نو کے لیے 14 کروڑ 39 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا اور گزشتہ 12 سال میں ایف بی آر کے ٹیکس اکٹھا کرنے میں 309 فیصد اضافہ ہوا۔

مزیدخبریں